پنجگور کے علاقے پروم میں آج پاکستانی فورسز نے طارق ولد حاجی محمود اور حلیمہ ولد دوست محمد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا تاہم کئی گھنٹوں بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔
طارق ولد حاجی محمود کو اس سے قبل بھی جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حلیمہ لاپتہ دوست محمد کی بیٹی ہے، جو عمان میں آرمی کے آفیسر تھے، جب وہ چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے آئے تھے تو 12 فروری 2012 کو واپس جاتے ہوئے انہیں کراچی ائیر پورٹ سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک اور رشتہ دار کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا
تاہم بعدازاں رشتہ دار کو چھوڑ دیا گیا جبکہ دوست محمد تاحال لاپتہ ہیں۔
حلیمہ دوست محمد و طارق کے جبری گمشدگی کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔