تمپ: بلوچی زبان کے گلوکار منہاج مختار کے گھر پر حملہ

281

کیچ کے تحصیل تمپ میں گذشتہ رات بلوچی گلوکار استاد منہاج مختار کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ رات ایک بجے پاکستانی فورسز اور سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے چار سے پانچ گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں پر پہنچے اور گھر میں گھس گئے۔

فائرنگ سے گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا اور دیوار پر دستی بم پھینکے گئے جبکہ گھر والوں کو دو تین گھنٹے تک ہراساں اور تشدد کرتے رہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ منہاج مختار کے گھر پر حملہ کیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی متعدد بار ان کے گھروں پر حملے کیے گئے اور انہیں نذر آتش کیا گیا۔ جبکہ گھرکے قیمتی سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔