تربت: مسلح افراد کا پاکستانی فورسز پر حملہ

256

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے آبسر میں پاکستانی فورسز اصغر گیٹ مین کیمپ کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں گئی ہیں جبکہ فورسز کو نقصانات کا سامنا بھی رہا ہے۔

تاہم حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ تربت اور گردنواح میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔