بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے۔
ہرنائی کے مختلف علاقوں گھڑیجی، پیر سینٹ، سپین تنگی، کوریاک، ڈل پشت اور ان سے متصل علاقوں میں آپریشن کی جارہی ہے۔
آپریشن میں پاکستان فوج کی زمینی اور فضائی فورسز حصہ لے رہے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فورسز اہلکاروں کو پہنچانے سمیت مختلف مقامات پر شیلنگ کی جارہی ہے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
خیال رہے پاکستانی حکام نے بلوچستان میں فوجی آپریشن کا اعلان کیا ہے تاہم اس حوالے سے عکسری حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
گذشتہ مہینے سے بلوچستان کے مختلف علاقے قلات، نوشکی، کیچ فوجی آپریشنوں کی زد میں ہیں اس دوران گھروں کو نذرآتش کرنے سمیت مقامی افراد کی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہے۔