کیچ: پاکستانی فورسز پر حملہ

1

بلوچستان کے ضلع زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کے کیمپ کو زامران کے علاقے زامری ہرکور کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے، تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری قبول کسی نے قبول نہیں کی ہے۔