بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ نشانہ بنایا ہے۔
پاکستانی فورسز کے پوسٹ پنجگور کے علاقے گڈگی بازار میں واٹر سپلائی کے مقام پر قائم پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں ہیں تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔