نوشکی و کوئٹہ میں دشمن مخبروں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

377

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے نوشکی اور کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے دو مخبروں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ گذشتہ رات بی ایل اے کے سرمچاروں نے نوشکی بس اڈہ کے قریب قابض پاکستانی فوج کے ایک مخبر کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔ مذکورہ مخبر پاگل کی بھیس میں نوشکی بازار و گردنواح میں دشمن فوج کیلئے مخبری کا کام کررہا تھا۔ بی ایل اے انٹیلی جنس ونگ ‘زراب’ مذکورہ مخبر و آلہ کار پر نظر رکھی ہوئی تھی جس کو رات کے وقت عقبی دیوار سے دشمن فوج کے مرکزی کیمپ آتے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور کاروائی میں گذشتہ روز مغرب کے وقت بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں فیض آباد کے مقام پر پاگل کے بھیس میں رہنے والے قابض پاکستانی فوج کے ایک اور مخبر کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔ مذکورہ مخبر فیض آباد سمیت اس سے متصل علاقوں میں بھیس بدل کر دشمن فوج کیلئے مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔