جھاو: پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

280

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے انتیس نومبر بروز جمعہ صبح چھ بج کر تیس منٹ پر جھاو کے علاقے ملا گزی میں قائم چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کی کاروائیاں بلوچستان بھر میں عوامی حمایت سے جاری ہے اور ہر کامیاب حملے میں گوریلا حکمت عملی پنہاں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک فورسز کو نشانہ بناتی رہیگی۔