ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو بغیر حجاب پرفارم کرنے پر مشکل میں پڑگئیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا نیوز‘ کے مطابق ایرانی حکام نے ایک خاتون گلوکارہ کو حجاب کے بغیر یوٹیوب پر ورچوئل کنسرٹ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے، ایرانی گلوکارہ نے یوٹیوب پر اپنی فارمنس کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔
پراستو احمدی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں اپنے موکل کی حالت کے بارے میں معلوم نہیں تھا، بدقسمتی سے ہمیں پتہ چلا کہ آج گلوکارہ کو مازندران صوبے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
27 سالہ ایرانی گلوکارہ کے وکیل کے مطابق پرستو احمدی نے اپنے کانسرٹ کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا۔
ایرانی گلوکارہ کے ورچوئل کانسرٹ کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 16 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔
گلوکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کی گرفتاری عدلیہ کی جانب سے پیشگی اطلاع یا سمن کے بغیر کی گئیں۔
پرستو احمدی کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم قانونی کارروائی کا انتظار کر رہے تھے لیکن آج دوپہر دو موسیقاروں احسان برجیدار اور سہیل فقیہ ناصری کو تہران میں ان کی میوزک اکیڈمی سے گرفتار کر لیا گیا۔
سرکاری عدالتی خبر رساں ادارے میزان نیوز ایجنسی نے ایکس پر پرفارمنس کو ’غیر قانونی‘ قرار دیتے ہوئے گلوکارہ اور اس پرفارمنس کو تیار کرنے والوں کے خلاف قانونی مقدمات درج کرنے کا اعلان کیا۔
ایرانی گلوکارہ نے کہا کہ جن لوگوں سے وہ محبت کرتی ہیں ان کے لیے گانا ایک ایسا حق ہے جسے وہ نظر انداز نہیں کر سکتیں، میں جنہیں پسند کرتی ہوں ان لوگوں کے لیے گانا چاہتی ہوں۔