کوئٹہ میں مخبر دشتی خان کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

416

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے ملٹری انٹیلجنس (ایم آئی) کے مخبر و آلہ کار دشتی خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے یہ کاروائی گذشتہ شب کوئٹہ میں سریاب مِل کے مقام پر سرانجام دیا۔

ترجمان نے کہاکہ مخبر و آلہ کار دشتی خان کرد ولد امان اللہ برما ہوٹل سریاب کا رہائشی تھا جوکہ مختلف جرائم میں بی ایل اے کو مطلوب تھا۔ ان جرائم میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ اور ملٹری انٹیلی جنس و سی ٹی ڈی کو معاونت فراہم کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن آلہ کار دشتی خان سریاب کے علاقے میں گھروں پر متعدد چھاپوں میں دشمن فوج کے ساتھ شریک رہنے سمیت بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو قتل کرنے میں براہ راست ملوث تھا۔

ترجمان نے کہاکہ مذکورہ آلہ کار بلوچ عوام سے سے بھتہ لینے، بندوق کے زور پر نوجوانوں کو بلیک میل کرکے انہیں معاشرتی برائیوں میں استعمال کرنے میں ملوث تھا۔

مزید کہاکہ قومی جرائم میں ملوث ہونے پر بلوچ قومی عدالت نے دشتی خان کو سزائے موت سنائی تھی اور وہ بی ایل اے کے سرمچاروں کے ہٹ لسٹ میں تھا جس پر گذشتہ شب سرمچاروں نے عملدآمد کیا۔

بیان کے آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس نیٹورک سے منسلک دیگر افراد کو بھی دشتی خان کی طرح جلد ان ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔