خاران میں ایف سی کی گشتی ٹیم پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

324

بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے نو نومبر کی صبح کو تنظیم کی انٹلیجنس ونگ کی اطلاع پر خاران کے علاقے گواش میں دشمن فورس، فرنٹیئر کور کی گشتی ٹیم پر حملہ کرکے انھیں نشانہ بنایا جو بھیس بدل کر سول لباس میں ملبوس خاران شہر کی جانب موٹر سائیکلوں پر سوار جارہے تھے، ایک موٹرسائیکل پر سوار دو اہلکار حملے کی زد میں آئے جن میں سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ خاران شہر میں سرمچاروں کے پے در پے کاروائیوں کے باعث دشمن فورسز اب ڈر کے مارے بھیس بدل کر عام لوگوں کے لباس میں گشت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن بی ایل ایف کی خفیہ ونگ سے منسلک ساتھی دشمن کی نقل و حمل پر پوری طرح توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور بروقت کاروائی کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا بی ایل ایف خاران کے باشعور عوام سے التجا کرتی ہے کہ وہ دشمن فورسز کی نقل و حمل کے دوران بطور احتیاطی تدبیر ان سے فاصلہ رکھیں کیونکہ حواس باختہ دشمن ضرب کھانے کے بعد سرمچاروں سے لڑنے کے بجائے نہتے لوگوں کو ٹارگٹ کرتا ہے۔ اس لئے اپنی تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر قابض پاکستانی فورسز سے فاصلہ رکھ کر بلوچ سرمچاروں کا بھرپور ساتھ دیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز، فوجی تنصیبات اور استحصالی منصوبوں پر حملے جاری رکھے گا۔