کیچ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

326

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

چوکی کو ضلع کیچ کے علاقے زامران ڈل کک کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔