ڈیرہ غازی خان: تین لڑکیاں ڈیم میں ڈوب کر جانبحق

254

ڈیرہ غازی خان میں تمن بزدار کے علاقے مبارکی میں تین لڑکیاں ڈیم کے پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئیں۔

تینوں کمسن لڑکیاں پانچویں کلاس میں پڑھتی تھی۔ جانبحق لڑکیوں میں دو سگی بہنیں اور ایک کزن شامل ہیں جن کی عمریں 10 سے 13 سال کے درمیان تھی۔

اطلاعات کے مطابق تینوں لڑکیاں اپنے رشتہ دار کی شادی میں شرکت کیلئے گئی جہاں کھیلتے ہوئے ڈیم میں گرنے سے ڈوب گئے۔ تینوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔