نوشکی: قابض فورسز پر حملے میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

254

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کل شام سات بجے نوشکی کے پہاڑی علاقے ھژدہ خول میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد چوکی پر مزید راکٹ لانچر اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاکہ خوفزدہ دشمن نے سرمچاروں کے حملے کے بعد عام آبادیوں پر مارٹر گولے فائر کئے اور سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی لیکن بہترین جنگ حکمت عملیوں کے ماہر سرمچار بحفاظت اپنے ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان تک اپنے حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔