کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان حراست بعد لاپتہ

216

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت کمبر ولد امید کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو کل رات ایک بجے کے قریب فورسز نے کیچ کے علاقے بلیدہ بگ میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے اس کے بارے معلوم نہیں کہاں اور کس حال میں ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں۔ گذشتہ روز خاران سے پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست میں لیا جس کے خلاف اس وقت خاران ریڈ زون میں لواحقین کا دھرنا جاری ہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ دنوں گوادر اوتھل اور کوئٹہ سے بھی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ نوجوان اس سے قبل بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بن چکا ہے جو سات دنوں کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوا تھا اب ایک بار پھر فورسز نے انہیں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔