پشتون قومی جرگہ: منظور پشتین کی بلوچستان داخلے پر پابندی

450

بلوچستان حکومت نے پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کے بلوچستان داخلے پر پابندی عائد کردی-

حکمہ داخلہ بلوچستان نےنوٹیفکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق پشتون قوم پرست رہنماء منظور پشتین پر بلوچستان کے تمام اضلاع میں داخلے پر پابندی ہوگی-

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء 90 روز تک بلوچستان میں داخل نہیں ہوسکیں گے-

پشتون تحفظ موومنٹ بلوچستان کے رہنماء زبیر شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا 25 اگست کو منظور پشتین کو پشتون قومی جرگے میں شرکت سے روکنے کے لئے پیپلزپارٹی صوبائی حکومت کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے جو سراسر ریاست کی بھکلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے-

پشتون رہنماء نے مزید کہا ریاست اور ریاستی ادارے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت میں 77 سالوں سے پشتون قوم پر ہونے والے ظلم، جبر اور پشتون قوم استحصال پر قومی فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن بلوچستان میں منظور پشتون کو رہنماوں کے ساتھ ملاقات سے روکنے کی ریاستی نام نہاد کوشش ہیں-