مشکے اور زامران میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

326

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مشکے اور زامران میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور استحصالی کمپنی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے 27 جولائی کی شب نو بجے کے قریب مشکے کے علاقے نوکجو میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے دشمن فوج پر متعدد گولے داغے اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہاکہ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ کیمپ کے اندر گولے لگنے سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز زامران کے علاقے نھنگ جونکی تنک کے مقام پر عسکری تعمیراتی کمپنی کا ٹھیکیدار سرمچاروں سے بھاگنے کی کوشش میں اپنی گاڑی چھوڑ دی جس کو سرمچاروں نے نذرآتش کردیا۔ مذکورہ ٹھیکیدار قابض فوج کیلئے تعمیرات سمیت گولڈ سمڈ لائن پر باڑ لگانے کے ٹھیکے میں حصہ دار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔