مجید بریگیڈ کے فدائین 40 سے زائد دشمن اہلکار ہلاک کرکے چھ گھنٹوں سے بیلہ کیمپ پر قابض ہیں۔ بی ایل اے

939

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ فدائی آپریشن “ھیروف” کے تحت بی ایل اے کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ قابض فوج کے بیلہ کیمپ پر حملہ کرکے ابتک 40 سے زائد فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرکے چھ گھنٹے سے کیمپ کے ایک بڑےحصے پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں اور دشمن سے مقابلہ کرکے پیش قدمی کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کی مجید بریگیڈ نے بارود سے بھری دو گاڑیوں کو کیمپ کے داخلی دروازے اور قریب واقع حفاظتی چوکیوں سے ٹکرا کر تباہ کردیا جسکے بعد مجید بریگیڈ کی ھیروف فدائین یونٹ کیمپ کے اندر داخل ہوکر 40 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کرکے کیمپ کے ایک وسیع حصے پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ تمام فدائین ابھی تک سلامت ہیں اور ہمارے رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ اس دوران کیمپ میں موجود فوجی اہلکاروں کی کمک کیلئے آنے والے فوجی قافلے کو فدائین نے حملہ کرکے پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔

انہوں نے کہاکہ دریں اثناء، بلوچستان بھر کی تمام شاہراہوں کو بی ایل اے کی فتح اسکواڈ اور ایس ٹو او ایس نے ناکے لگا کر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ناکہ بندیوں اور فوج سے جھڑپوں میں ابتک 62 اہلکار ہلاک کیئے جاچکے ہیں۔ جس سے مارے گئے دشمن فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 102 ہوگئی ہے جبکہ 22 سے زائد فوجی، پولیس اور لیویز اہلکار بی ایل اے کے تحویل میں ہیں۔