بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فورسز چوکی کو تربت کے علاقے سنگانی سر سائن بورڈ کے مقام پر رات ساڑھے آٹھ بجے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔