بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت خان محمد ولد واحد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فورسز نے پندرہ اگست کو آواران کے علاقے جھاو کوہڑو سے حراست میں لیا ہے
لواحقین کے مطابق مذکورہ نوجوان کے بارے میں انہیں کسی قسم کی معلومات فورسز نہیں کی جارہی ہے ۔
انہوں نے سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے وہ خان محمد کی بازیابی ہے لیے کردار ادا کریں