جرمنی : بلوچ راجی مچی پر پاکستانی کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج

315

ہفتے کے روز جرمنی کے شہر ھنوفر میں مقیم بلوچ ڈائسپورا نے بلوچ راجی مچی پر پاکستانی کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا۔

جس میں جرمنی میں مقیم بلوچ سیاسی کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مظاہرین نے بلوچ راجی مچی کے خلاف ہونے والی حالیہ کریک ڈاون کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

مظاہرین نے شہر کے مرکزی نقطے پر پہلے احتجاج کیا اس کے بعد ھنوفر شھر کے مرکزی شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے Arnst August Platzt پر دوبارہ منظم ہوکر احتجاج کیا ۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس احتجاج کا مقصد بلوچستان میں جاری ریاستی بربریت اور بلوچ نسل کشی سمیت بلوچستان میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے حوالے سے بین الاقوامی قوتوں کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بلوچ قوم پر پاکستانی جبر کیخلاف بلوچ کے ساتھ یکجہتی کیلئے ڈائسپورا ہما وقت تیار رہیگا۔

اس موقع پر جرمن اور انگلش زبان میں ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا جس میں گوادر میں حالیہ پاکستانی جبر اور کریک ڈاؤن پر لوگوں کو آگاہی دی گئی ۔