کوئٹہ: ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج جاری ، جمعرات کو ریلی نکالی جائے گی ۔ لواحقین

188

ظہیر بلوچ کی 27 جون کو جبری گمشدگی کے خلاف ان کی لواحقین کا پچھلے آٹھ دنوں سے سریاب روڈ پہ دھرنا جاری ہے ۔

لواحقین کے مطابق تاہم اب تک نہ انتظامیہ، نہ پولیس، نہ عدالت اور نہ حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کی کوہی پیشرفت نہیں ہوہی بلکہ ریاستی ادارے خاموشی اختیار کیے ہوۓ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے اس بےحسی کو دیکتھے ہوۓ ظہیر کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اپنے اس احتجاج میں شدت لائیں گے۔ اس سلسے میں پرسوں بروز جمعرات کو صبح 10بجے ایک ریلی کی صورت میں مارچ کرکے ریڈ زون کو بند کیا جائے گا۔

انہوں نے بلوچ عوام ، صحافی حضرات، انسانی حقوق کے اداروں اور تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ریلی میں شرکت کریں اور ظہیر کے خاندان کی آواز بنے۔