پسنی کے رہائشی جبری لاپتہ طالب علم بہادر بشیر بازیاب

165

کراچی یونیوسٹی کے طالب علم پسنی کے رہائشی بہادر بشیر جبری گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

اہل خانہ کے مطابق طالب علم بہادر بشیر کو پاکستانی فورسز نے دس روز قبل حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا تھا ۔

مذکورہ نوجوان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے آبائی علاقے پسنی میں عید کی چھٹیاں منانے کیلئے آیا تھا۔

واضح رہے کہ بہاردر بشیر کی بازیابی کیلئے سات روز قبل ان کے لواحقین نے پسنی زیروپوائنٹ پر دھرنا دیا تھا جس کو پاکستانی فورسز نے منتشر کرنے کے لیے لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ان سے مزاکرات کرکے بہادر بشیر کی بازیابی کیلے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی تھی۔ انکے بھائی آج انکی بازیابی کی کا تصدیق کی ہے۔