مستونگ: پاکستانی فورسز کی پوسٹ پر بم حملہ

292

اتوار کی شب مستونگ میں دھماکہ سنا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ میجر چوک پر پاکستانی فورسز کی پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ دستی بم پوسٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔

تاہم پولیس کے مطابق دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فورسز نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے ملحقہ علاقوں میں سخت چیکنگ شروع کردی ہے ۔