‎بساک کے لٹریسی کیمپئن کے زیر اہتمام خضدار میں ریلی

150

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ” سکندر یونیورسٹی خضدار کی بحالی“ کے حوالے سے خضدار میں آگاہی ایجوکیشنل واک منعقد۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے طلباء اور طالبات نے ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا-

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد خضدار میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا اور تعلیمی اداروں کی بحالی ہے شہید سکندر یونیورسٹی تیار ہونے کے باوجود بند پڑا ہے اس کو بند رکھنے کا مقصد بلوچ قوم تعلیم سے دور رکھنا ہے اسکولوں سے لیکر یونیورسٹی تک تعلیمی ادارے پسماندگی کا شکار ہیں لائبریری میں سہولیات نہیں ہیں ضلع میں صرف ایک لائبریری بحال ہے باقی تمام تحصیلوں میں سرکاری لائبریریز پر تالے لگے ہیں-

انہوں نے مقامی اور سرکاری حکام سے تعلیمی پسماندگی خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے-