بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات میں استحصالی سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لیجانے والی مال بردار گاڑی اور قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے منگچر میں استحصالی سیندک پروجیکٹس کیلئے سامان لیجانے والی ایک مال بردار گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا بی ایل اے سرمچاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی اور گرنیڈ لانچر سے گولے داغے جس کے نتیجے میں گاڑی اور مذکورہ سامان کو نقصان پہنچا۔
ترجمان نے مزید کہا آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے میس پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔