سبی میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

290

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج سبی میں قابض پاکستانی قابض فورسز کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر جی کے سر مچاروں نے سبی شہر خزانہ آفس کے قریب پاکستانی فوج پر دستی بم سے حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصان ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری تنظیم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہیں گے۔