ڈیرہ اللہ یار: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

100

ڈیرہ اللہ یار میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ہے-

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا سلسلہ جاری مزید دو جانیں گئے، بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گورمانی کوٹ کے مقام پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے محمودہ نامی خاتون اور ساجد علی نامی شخص کو قتل کردیا-

واقعہ کے بعد مقامی پولیس نے دہرے قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرکے دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے-

پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم پولیس کے مطابق واقعہ غیرت کا شاخسانہ ہے-