ساجد ولد اکبر کو ذاکر رؤف نامی شخص نے اپنے پاس بلایا جس کے بعد تاحال لاپتہ ہیں – لواحقین

144

تربت آپسر کے رہائشی بی بی زیبا نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے ساجد ولد اکبر کو ایک مہینہ سے زیادہ عرصہ ہوا ذاکر رؤف نامی شخص نے اپنے پاس بلایا جو تاحال لاپتہ ہیں۔ ہمیں اپنے بیٹے کی خیریت مطلوب ہے مگر اب ذاکر ہمیں ان کے بارے میں کچھ بتانے سے انکاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہوں میرے بیٹے ساجد کے لیے میرے خاندان پر بہت زیادہ دباؤ اور پریشر ڈال کر ہر وقت ہمیں ڈرایا دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ ساجد کو لا کر میرے حوالے کر دیں کیوں کہ اس کے حوالے سے سرکار کو کچھ خدشات ہیں اسی بنا ہمارے گھر کئی بار چھاپہ مار کر ہمیں تنگ اور دوسرے بیٹے پر بے جا تشدد کیا گیا جس سے تنگ آکر ہم نے ذاکر رؤف کی یقین دہانی پر اپنے بیٹے ساجد اکبر کو اس کے حوالے کیا جنہوں نے اسے سرکار کے سامنے پیش کرکے ہمیں اس کے بارے میں ضروری معلومات کی فراہمی کے بعد واپس لانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو اب ایک مہینہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے لیکن ساجد واپس نہیں لوٹے اب ذاکر بھی انکاری ہیں جس سے ہم سخت مایوس ہوئے ہیں ہماری التجا ہے کہ ساجد جس کے پاس ہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسے واپس کیا جائے۔