پنجگور: پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

236

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت زاہد حسین ولد حاجی خالد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ جو پنجگور کے علاقے چتکان کا رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص بینک میں ملازم ہے آج جیسے ہی ڈیوٹی سے گھر پہنچا تو پاکستانی فوج نے گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔