نامعلوم افراد نے سیکورٹی پر مامور پولیس کو حملے کا نشانہ بنایا ہے-
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے صحبت پور جہانی میں نامعلوم افراد نے پولیس ٹیم کو بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، دھماکے سے علاقہ گونج اُٹھا-
صحبت انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے-
واقعہ کے بعد پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں-