مسلح افراد نے جاسوس کیمروں و ان سے منسلک سولر پلیٹس کو فائرنگ کرکے تباہ کردیا۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں گذشتہ رات مسلح افراد نے پاکستان فوج کی جانب سے نصب جاسوس کیمرے اور ان سے منسلک سولر پلیٹس کو فائرنگ کرکے تباہ کردیئے۔
ذرائع کے مطابق ساہ دیم کے علاقے میں مذکورہ کیمرے نصب تھے جو خودکار طور پر نقل و حرکت کو ڈیٹیکٹ کرنے سمیت رات کے وقت بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔
مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم کارروائی کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔