ریاستی مخبر مراد اصغر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

622

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بدھ کے روز گیارہ بجے کے قریب تمپ کے رہائشی مراد ولد اصغر کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ شخص سرنڈر کردہ ایک ریاستی ایجنٹ تھا جس نے پاکستانی فورسز کے لیے نہ صرف سہولت کاری کا کام کیا بلکہ فورسز کے ساتھ آپریشنز و جارحیت، گھروں میں چھاپوں سمیت کئی بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی میں اہم کردار تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ مل کر سماجی برائیوں اور ڈکیتیوں سمیت ڈرگ کے کاروبار سے بھی منسلک تھا۔ایسے عناصر جو بلوچ قومی جہد کو نقصان دے رہے ہیں وہ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے ریاستی ایجنٹوں و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں سے دور رہیں۔ سرمچار کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر انکو نشانہ بنا سکتے ہیں۔