بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیاہے۔
میجر گہرام بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 21 مئی کی رات نو بجے سرمچاروں نے تمپ کلات میں قائم قابض دشمن فوج کی چوکی پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے، حملے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔