تربت: لاپتہ امام بخش عاشق کی لاش برآمد

474

تربت کے رہائشی لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لواحقین کے مطابق امام بخش عرف عاشق ولد کریم داد ساکن گوکدان عیدالفطر کے دوسرے دن گھر سے نکلے تھے جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی۔

لیویز فورس نے مقامی شکاریوں کی دی گئی اطلاع پر ان کی لاش شادی کور کے قریب برآمد کرلی۔ لیویز فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی موت پیاس کے باعث ہوئی تھی۔

لواحقین نے دعویٰ کیا کہ ان کی ذہنی توازن صحیح نہیں تھی، ان کی نوش ان کے داماد خلیل ولد رحمت نے وصول کی۔

لاش کئی دن پرانی بتائی جاتی ہے۔ متوفی کی شناخت جیب میں پڑے شناختی کارڈ سے ہوئی ہے۔