آواران: پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ

691

بلوچستان کے ضلع آواران میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل شام کو بڑے پیمانے پر نامعلوم مسلح افراد نے آواران کے علاقے نونڈڑہ کے مقام پر پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے حملے کے وقت بہت دیر تک شدید فائرنگ اور دھماکوں کی شدید آوازیں سنیں گئیں۔

ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلح افراد نے چاروں اطراف سے پاکستانی فوج کے کیمپ گھیرے میں لے کر شدید نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ حملے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔