گورکوپ فوجی کیمپ پر حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ بی ایل ایف

291

بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے  اتوار کو شام آٹھ بج کر تیس منٹ پر کیچ کے علاقے گورکوپ میں فوجی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا-

ترجمان کے مطابق راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر جا گرے جس سے دشمن پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے اور دشمن فورسز اور ریاستی آلہ کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔