بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عزیز شمبے کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب رات گئے فورسز نے بڑی تعداد میں گھر پر چھاپہ مارکر خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر مذکور شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔