کراچی: پاکستانی فورسز کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ممبران کے گھروں پر چھاپے اور فائرنگ

423

سندھ کے دارالحکومت کراچی سے اطلاعات ہیں کہ بی وائی سی (کراچی) کے ممبران کے گھروں میں پاکستانی فورسز کے چھاپے اور فائرنگ کیے ہیں۔

ملیر کے علاقے جلال مراد سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بی وائی سی کراچی کے ممبران کے گھروں پر رینجرز اور پولیس کے چھاپے، اس دوران فائرنگ کی گئی اور خواتین سمیت دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ فورسز کا گھیراؤ تاحال جاری ہے ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے کہا گیا کہ فورسز کی جانب سے چھاپے اور فائرنگ قابل مذمت ہے، ہمارے ممبران کو کچھ ہوا یا کسی کو بھی ماورائے قانون لاپتا کیا گیا تھا سخت رد عمل دیا جائے گا۔ اس حوالے سے ہم اپنے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔