کراچی: امریکی قونصلیٹ جنرل نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

783

امریکی قونصلیٹ جنرل نے کراچی میں اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں پر دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کی اطلاع موصول ہونے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا ۔

تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانے بعض اوقات سیاحتی مقامات، ہوٹلوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور ریستوراں جیسے علاقوں کو امریکی حکومت کے سرکاری اہلکاروں کے لیے محدود کردیا ہے ۔

کراچی میں اعلیٰ درجے کے ہوٹل امریکی حکومت کے سرکاری اہلکاروں کے لیے عارضی طور پر بند کئے گئے ہیں ۔