بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے مرو میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔ جبکہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔