خاران: لیویز اہلکار جبری لاپتہ

234

خاران میں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے ڈپٹی کمشنر خاران کے گن مین کو تشدد کے بعد اغواء کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لیویز اہلکار اسلم شاہ ولد سید چراغ شاہ آج صبح موٹر سائیکل پر ہسپتال روڈ سے گذر رہے تھے کہ راستے میں انہیں ایف سی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے روک کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں سر پر چادر ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

خاران لیویز ذرائع کے مطابق اسلم شاہ ایک لیویز اہلکار ہے جوکہ ڈی سی خاران کے گن مین کی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ ان کا گھر خاران کبدانی محلہ میں واقع ہے اور وہ ایک ملنگ طبعیت اور سادہ مزاج شخص ہے۔ تاہم ڈی سی کی طرف سے ابتک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔