جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کا کیسکو کیخلاف احتجاج، مرکزی شاہراہ زیروپوائنٹ کے مقام پر بند کردیا۔
خضدار جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر عبدالواہاب غلامانی کی قیادت میں خضدار مرکزی شاہراہ کو زیروپوائنٹ کے مقام سے کیسکو کے مسلسل ظلم و زیادتی کے خلاف روڈ بند کردیا-
احتجاج کے باعث گھنٹوں سڑک بند رہی جہاں دونوں طرف سے متعدد گاڑیاں پھنس کر رہ گئے ہیں-
مظاہرین کے مطابق کیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث زمیندار اپنی فصلوں کو پانی نہیں دے پا رہے جس سے ان کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا-
آنہوں نے کہا ہے متعدد بار اپیل کرنے کے باوجود کیسکو حکام ہماری بات سن رہی ہے نا کہ انتظامیہ اس امر کچھ کررہی ہے زمیندار اپنی فصلیں بچانے کی کوشش میں ہیں جس کے خلاف احتجاج کی راہ اپنائی ہے-
انہوں نے کیسکو حکام و خضدار انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے کچھ کریں بصورت دیگر زمینداروں کے پاس سخت احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں-