اوستہ محمد میں خسرہ سے بچی جاں بحق، ایک کی حالت غیر

67
فائل فوٹو

خسرہ کی وجہ سے ایک بچی جاں بحق دوسرے کی حالت غیر

تحصیل گنداخہ کے علاقے گوٹھ در محمد حسنی نزد موندرکوٹ جمالی خسرہ کی وباء میں تیزی آگئی ہے۔ ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں۔ معصوم شازیہ ولد اللہ بخش خسرو کی وباء سے زندگی کی بازی ہار گئی۔

جبکہ چار سالہ امیر بخش ولد خیر بخش کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ صحت اوستہ محمد کو اطلاع کے باوجود کوئی تدارک نہیں کیا گیا۔