وندر حادثے میں جانبحق نوجوانوں کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ بی ایس سی

162

بلوچ ا سٹوڈنٹس کونسل وفاقی جامعہ اردو کراچی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں وندر ایکسیڈنٹ میں جانبحق ہونے والے بلوچ طلبہ کے لواحقین کے ساتھ تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے بلوچ وندر ایکسیڈنٹ میں شہید ہوئے ہیں ہم ان کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل جامعہ اردو کراچی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں شہید ہونے والے بلوچ جن میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل یو ایم ٹی کے اڈواٸزر ٹو چیئرمین شعیب بلوچ، بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بہاولپور کے میمبر ظاہر بلوچ ، وفاقی جامعہ کراچی کے شعبہ قانون کے طالب علم شہاب بلوچ اور انکے ساتھی احمد بلوچ ،سہیل بلوچ اور شیھک بلوچ شامل تھے۔

شعیب بلوچ نے 2021 سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی کے شعبہ نفسیات کے طالب علم تھے، انہوں نے کم عمر ی میں بلوچ قوم کیلئے بہت سے قربانی دی ہے ۔ وہ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل یو ایم ٹی کے کابینہ میں دو مرتبہ منتخب ہوے ، سب سے پہلے 2022 تا 23 میں اکیڈمک سیکریٹری کے طور پر اور دوسری مرتبہ 23تا24 میں ایڈوئسر چیئرمین کے طور پر شامل تھے۔

ظاہر بلوچ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل بہاولپور کا 19 20 میں فناس سیکریٹری رہےہیں اور اپنا گریجوشن 2023 میں مکمل کیا ہے ۔ شہاب بلوچ و فاقی جامعہ اردو شعبہ قانون کا طالب علم تھا انہونے اپنے کم عمر میں بہت سے قربانی دی اپنے قوم کے لے ہمیشہ یاد رہینگے ۔ جب کہ باقی ساتھی احمد بلوچ ،سہیل بلوچ اور شیھک بلوچ اپنے قومی زمہ داریاں اچھی طرح سے سر انجام دے رہے تھے۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں و ندرایکسیڈنٹ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا مغفرت اور ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی ہیں۔