بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آواران کے علاقے جھاو میں قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار ہلاک ایک زخمی کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 17 مارچ اتوار کی شام ساتھ بجے جھاو کے کوٹو دمب میں قائم دشمن فوج کی چوکی پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک اہلکار شدید زخمی ہواہے۔
ترجمان نے کہاکہ حملہ اس وقت کیاگیا جب قابض دشمن بھاری تعداد میں چوکی پر موجود تھا، حملے میں دشمن کے گاڑیوں اور چوکی کو نقصان ہوا ہے۔
آخر میں کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، اور سرزمین کی آزادی تک دشمن پر حملے جاری رہیں گے۔