بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

179

بھارت، پاکستان اور بنگلادیش میں بھی رمضان المبارک 1445ھ کا چاند نظر آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ شہر میں رمضان کا چاند نظر آگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں منگل 12 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔

بنگلا دیشی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، منگل 12 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

پاکستان میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا بھی چاند نظر آگیا، جس کا حتمی اعلان کچھ دیر بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

سعودی عرب، افغانستان اور خلیجی ریاستوں میں آج روزہ تھا، جبکہ مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔