بلوچستان مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جانبحق، 7 زخمی

156

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے روڈ حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 3 افراد جانبحق 7 زخمی ہوئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق صحبت پور پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں نوجوان نہر میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا، گاؤں یار محمد کا رہائشی گھر جاتے ہوئے کاپاری کے مقام پر نہر میں ڈوب گیا، لاش سول ہسپتال منتقل کر کرکے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے تحصیل زہری دہزیری کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے نوجوان غلام محمد ولد محمد یعقوب شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی کیلئے اسپتال لے جایا گیا، جہاں دوران علاج ہی وہ جان کی بازی ہارگئے۔

ادھر خاران سبزی منڈی بازار میں ماسٹر نعت اللہ مینگل نامی شخص کو کلہاڑی مار کر زخمی کر دیا گیا، حملہ آوار کو ٹریفک پولیس کے اہلکار نے اسلحہ سمیت گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا-

واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اس معاملے میں دو افراد کو قتل کیا گیا ہے اور دونوں قتل اسی مقام پر ہوئے ہیں۔

لورالائی میختر شہر کے قریب مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں موٹرسائیکل سوار پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا،واقعہ میں جانبحق شخص کی شناخت نعمت اللہ ولد قدم جان قوم کبزئی سے ہوئی، مسلح افراد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے-

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگیا جہاں 6 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

مزید برآں بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ڈرائیور کے سونے سے بس الٹ گئی تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے –