بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کولواہ میں21 فروری کے دن دو بجے قابض پاکستانی فوج کے لئے راشن لیجانے والے گاڑیوں پر حملہ کرکے دشمن کے راشن ضبط کیے جبکہ دشمن کے سر ویلنس ڈرون کیمرے کو جدید اسلحہ سے مار کر تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ دشمن سرمچاروں کے ڈر سے اپنے کیمپوں اور چوکیوں تک خود راشن تک نہیں پہنچاسکتا۔ اس لئے وہ لوکل ٹرانسپوٹروں کو دھمکی دے کر راشن کے لئے استمعال کرتاہے۔
ترجمان نے کہا کہ لیکن ہم لوکل ٹرانسپوٹروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے ہاتھوں استعمال ہونےسے بچیں کیونکہ سرمچاروں کی نظر دشمن پر ہے اور ہم کسی بھی وقت دشمن اور اسکے آلہ کاروں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے 22 فروری کی رات گیارہ بج کر چالیس منٹ پر کیچ کے علاقے ہیرونک میں قابض پاکستانی فوجی چوکی پر جدید و خودکار ہتھیاروں حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ دشمن فوج کو ہر مقام پر نشانہ بنا کر بلوچستان سے انخلاء پر مجبور کیا جائے گا۔