بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ، جبکہ تمپ کے علاقے بالیچہ میں بھی مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا گل کے گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ، تاہم حملے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکے۔
دوسری جانب کیچ کے علاقے تمپ بالیچہ کے مقام پر قائم پاکستان فوج کے چوکی کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ۔
دریں اثناء خاران میں بھی زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔